زمیں پہ جب کسی نئے وجُود نے جنم لیا
(عالمی یومِ اطفال)
زمیں پہ جب کسی نئے وجود نے جنم لیا
یقین ا گیا
خدا ابھی بشر سے بدگماں نہیں
مگر نئی کلی کا رنگ دیکھ کر
یہ واہمہ بھی جاگ اُٹھا
خدا بہار سے خفا ہے کیا؟
خدا خفا ہو یا نہ ہو
ہَوا ضرور بدگمان ہے!
یہ زرد رُو،دریدہ جاں
یہ پور پور استخواں
اماوسوں کی رات میں نہ لوریاں ،نہ پالنا
خزاں کے ہاتھ بچ سکیں نہ شوخیاں نہ بچپنا
نہ ان کا ذہن آگہی کے لمس کا شریک ہے
نہ ان کی آنکھ روشنی کے ذائقے سے آشنا!
ضِدوں کا وقت اور خود کو روکنا
شرارتوں کی عُمر اور سوچنا!
یہ سراُٹھائیں کیا،انھیں کسی پہ مان ہی نہیں
کسی کا پیار ان Ú©Û’ Ø+وصلوں Ú©ÛŒ جان ہی نہیں
ہَوائیں خوشبوؤں Ú©Û’ تØ+فے دلدلوں Ú©Û’ پار Ù„Û’ گئیں
گھٹائیں بارشوں کے سب سندیس ندیوں کو دے گئیں
غزال اب بھی تشنہ کام ہی رہے
ہَوا سے صرف نامہ و پیام ہی رہے
وہی ہے تشنگی،وہی رُتوں کی کم نگاہیاں
وہی اکیلا پن،وہی سمے کی کج ادائیاں
ہَوا میں طائرانِ آہنی کا وصل(اگرچہ)خُوب ہے
(خلا سے لے کر چاند تک زمیں کہاں غروب ہے؟)
مگر زمیں کے اپنے چاند،آج بھی گہن میں ہیں
جبیں کے داغ کیا دھُلیں ،سیاہیاں کرن میں ہیں
صبا نفس Ø+یات کا جمال بے نمو رہا!
ہوا گزیدہ پھُول کا لباس بے رفو رہا
ہمکتے کھِلکھلاتے بچے اب خیال و خواب ہو گئے
ہمارے اگلے
اپنی بے بضاعتی میں کیا عذاب گئے
یہ شب نصیب
جن کو بھُوک نے جنم دیا ہے
تشنگی نے دیکھ بھال کی
یہ کھوکھلی جڑیں
نئی رُتوں میں شاخسارِجاں کو
کیسی کونپلیں عطا کریں گی؟
(کرسکیں گی؟۔۔یہ بھی سوچنے کی بات ہے)
شدید موسموں پہ پلنے والے پیڑ
کتنے اُونچے جائیں گے؟
یہ بے ثمر درخت
اپنی چھاؤں کتنی دُور لائیں گے؟
جڑوں کی بانجھ کوکھ میں نہ رنگ ہے ،نہ رُوپ ہے
نظر Ú©ÛŒ آخری Ø+دوں تلک
فضا میں صرف دھُوپ ہے!
نوادرات ،سیم و زر،گئے زمانوں کی کہانیاں بھی
Ù…Ø+ترم ہیں
ان کو جمع کرنا نیک کام ہے
مگر یہ بچے زندگی ہیں
میوزیم کے افسران زندگی جمع کریں
اِسے پناہ دیں !
اسے نمود دیں !
اسے غرور دیں !
یہ بے اماں ۔۔یہ بے مکاں
یہ کم لباس، کم زباں
انھیں بھی راستوں میں نرم چھاؤں کی نوید ہو
ہرے بھرے لباس میں کبھی تو ان کی عید ہو